اہم خبریں

اسمبلیوں کی تحیل ،وزرائے اعلیٰ کی مکمل حمائیت حاصل،امپورٹڈ حکومت کو ہر روز نیا سرپرائز ملے گا، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (نیوز ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر روز ایک نیا سرپرائز ملے گا، مریم اورنگزیب سمیت دیگر کنیزوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شدید بخار کے باوجود گزشتہ روز عوام سے خطاب کیا، اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق عمران خان کے فیصلے کو دونوں وزرائے اعلیٰ کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر روز ایک نیا سرپرائز ملے گا، ظل سبحانی کی کنیزوں اور غلاموں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عوام ہر جگہ پر امپورٹڈ حکومت کا محاسبہ کریں گے۔ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کو اب عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے، عوام ان کا استقبال انہی انڈوں سے کرے گی جن سے یہ اپنی نظر اترواتی ہیں، انڈے اور ٹماٹروں سے بچنے کے لئے کنیزوں کو ہیلمٹ اور بکتر بند لباس پہن کو عوام میں نکلنا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں