اہم خبریں

آپ کچھ زیادہ فری نہیں ہوگئے، اب ڈرون اٹیک اور ایٹم بم سے نکل آئیں،حنا پرویز بٹ کی ڈاکٹرعفان قیصر سے نوک جھونک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء حنا پرویز بٹ اور جنک فوڈ (مرغن غذائیں) کے نقصانات پر بات کرنے کے لیے مشہور ڈاکٹر محمد عفان قیصر کی سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد عفان قیصر گزشتہ ماہ سموسے کے نقصانات پر بنائی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے خوب وائرل ہوئے تھے۔اب انہوں نے پیزا پر تنقید اور اس کے کھانے سے نقصانات گنواتے ہوئے اسے انسانی صحت پر ڈرون اٹیک کے مترادف قرار دیا ہے جو کہ خاتون سیاست دان حنا پرویز کو کچھ خاص نہیں بھایا۔حنا پرویز نے ٹوئٹر پر ڈاکٹر عفان کی اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر صاحب سموسے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آپ کچھ زیادہ فری نہیں ہوگئے، اب ڈرون اٹیک اور ایٹم بم سے نکل آئیں۔جس پر ڈاکٹر عفان نے حنا پرویز کے ٹوئٹ کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شکریہ میڈم حنا، اصل مقصد لوگوں کو صحیح صحت آگاہی دینا ہے، اگلا ٹارگٹ بریانی ہے۔

متعلقہ خبریں