اہم خبریں

عمران نے 45 کروڑکا جیولری سیٹ 5 لاکھ میں خریدا: عطا تارڑ نئی تفصیلات سامنے لے آئے

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا تارڑ توشہ خانہ سے متعلق نئی تفصیلات سامنے لے آئے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اربوں روپے کے تحائف کی قیمت لاکھوں میں لگوائی، توشہ خانے کے تحائف اونے پونے فروخت کرکے اربوں روپے کا فائدہ لیا، رسیدیں بھی ہاتھ سے بنوائی گئیں اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 45 کروڑ روپے جیولری سیٹ کا تحفہ 5 لاکھ روپے میں خریدا، تحفے میں ملے تین جیولری سیٹ کی مالیت تقریباً پانچ ارب روپے، ڈائمنڈ سے بھری رولیکس کی گھڑی کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی بیوی قوم کے اربوں روپے ہڑپ کرگئے، انہیں شرم آنی چاہیے، یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، اب بھی وقت ہے یہ تحفے توشہ خانے میں جمع کرادیں۔ان کا کہنا تھاکہ تحفے بیچنے میں سرکاری افسران کے بھی نام آرہے ہیں جن کے نام سامنے آئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی، انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور مال مسروقہ کی برآمدگی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں