لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب میں حکومتی جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ, پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ملاقات کرے گی، پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گی۔
پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراء کے پیپلز پارٹی پر تنقید اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔ وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کے مطالبات وفاق سے ہیں نہ کہ پنجاب سے، وزیر اعلی پنجاب اور دیگر وزراء کے پیپلز پارٹی کے بیانات کو وزیر اعظم کو بند کروانا ہوگا۔
اگر پیپلز پارٹی پر تنقید کو نہ روکا گیا تو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں۔عمران خان کا سخت مؤقف پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کا سبب بننے لگا