اہم خبریں

سانحہ اے پی ایس،شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا،صادق سنجرانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) کو 8 سال بیت گئے لیکن اس سانحے کو یاد کرکے قوم کا غم آج بھی تازہ ہے، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا۔سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج اور سول سکیورٹی اداروں نے اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اے پی ایس کے شہداء اور ان کے لواحقین کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور پاکستانی حکومت اور قوم شہداء کے والدین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہیدوں کی لازوال قربانی رائیگاں نہیں جائیگی

متعلقہ خبریں