اہم خبریں

جوسمجھتےہیں آڈیوز سے عمران خان کو نقصان ہوگا وہ خیالوں کی دنیا سے باہر آجائیں: فوادچوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال کا براہ راست تعلق سیاسی صورتحال سے ہے، حکومت کا ہر شخص اربوں روپے لوٹ کرباہر لے گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل سے سیاسی عمل آگے بڑھے گا، تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں اور 11 سو ارب روپے چھوڑے جارہے ہیں، دو فنانس منسٹر کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے، غیر سنجیدہ حکومت ہے، دورے کرلیں، آتا جاتا کچھ نہیں ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پاکستان کی معیشت مسلسل گرتی جارہی ہے، وزیرخارجہ کے دوروں پر پونے دو ارب روپے خرچ کیے گئے، سفارتخانوں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، ملک میں استحکام کیلئے انتخابات ہی واحد حل ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات بنائے مگر ناکام ہوئے، مختلف آڈیو ریکارڈ کی گئیں اور انہیں جوڑا گیا، تمام آڈیوز میں ٹوٹے جوڑے گئے ہیں، آڈیوز کوئی مستند نہیں ہیں، مختلف آڈیوز ریکارڈ کی گئیں اور پھر ان کو آپس میں جوڑا گیا، جوسمجھتےہیں ان آڈیوز سے عمران خان کو نقصان ہوگا وہ خیالوں کی دنیا سے باہر آجائیں۔

متعلقہ خبریں