اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی بجٹ پیش کرنے سے قبل ریڈ زون اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ۔پارلیمنٹ ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
وفاقی بجٹ پیش کرنے کےموقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،ریڈ زون اورپارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف پولیس اور سیکیورٹی ڈویژنز کے چوبیس سو سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔
سرکاری ملازمین کےاحتجاج کے پیش نظرپاک سیکرٹریٹ کےداخلی گیٹوں پر بھی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے،ایس ایس پی سیکیورٹی اور ایس پی سٹی خود سیکیورٹی کی نگرانی کررہےہیں،سرکاری ملازمین نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
کولمبیا: 6.3 شدت کا زلزلہ، سڑکوں پر دراڑیں،درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر،ہلاکتوں کا خدشہ