اہم خبریں

گرمی کی چھٹیوں کون کون سکول حاضر رہے گا؟ محکمہ تعلیم کی جانب سےاہم حکم جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) گرمی کی چھٹیوں کے دوران اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو اسکول میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق 10 جون سے اسکولوں کی انسپکشن کا آغاز کیا جائے گا، اور غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول سربراہان کو ہر ماہ ٹریول الاؤنس کی مد میں معاوضہ دیا جاتا ہے، اس لیے ان کی حاضری ضروری ہے۔ اسکولوں میں صفائی، ڈینگی کے خلاف اقدامات اور تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلوں کی نگرانی بھی ہیڈ ٹیچرز کی ذمہ داری قرار دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق تمام ہیڈز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اسکول کی دیکھ بھال اور ضروری امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں