اہم خبریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی ؟ امریکی صحافی کے اہم انکشافات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) – امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور کہا کہ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جواب میں بھارت پر مسلسل میزائل حملے کیے گئے جس نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رابرٹسن نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے میزائلوں کی بارش کی اور بھارت سنبھل نہیں سکا۔

برطانوی صحافی اینبرسن اتھرجان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان پر حملہ کیا، اور بھارت کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی ہوش مندی اور دانشمندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کی جانب سے اہم قدم ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے، لیکن اپنے دفاع میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں