اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی،فیصلہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا، ضلع بننے سے تونسہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سے ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے ،ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی کے مطالبے پر فوری اقدام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2005 کو میں نے ہی تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور آج میں نے ہی اس کی حتمی منظوری دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تونسہ کو ضلع بنانے کا فیصلہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا، ضلع بننے سے تونسہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، چند ماہ کے قلیل عرصے میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہےقبل ازیں مری، وزیرآباد، تلہ کنک اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں