اہم خبریں

میں خود کو پی ٹی آئی کا حصہ سمجھتا ہوں، پارٹی کو میری ضرورت تھی اور ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد (اے بی این نیوز )شیر افضل مروت نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کے 9مئی کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے رابطے شروع ہوئے۔ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بنتے اور بگڑتے گئے۔
میں پارٹی میں کمزور ہوں کسی گروپ کا حصہ نہیں۔
میں خود کو پی ٹی آئی کا حصہ سمجھتا ہوں۔ پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور ہے۔ میں نے پارٹی میں ناانصافی کیخلا ف آواز بلند کی۔ ہم نو ٹرن کی طرف بڑھ رہے ہیں اس سےنقصان ہوگا۔ شہبازگل نے بانی پی ٹی آئی کے 2فون چوری کیے پھر انہیں نکالا۔
شہباز گل پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا ہے۔ شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے۔ شہبازگل اور عمران ریاض کے خلاف عدالت جارہا ہوں۔
سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی حکم عدولی کررہے ہیں۔
جو لوگ میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں سلمان اکرم انکے ترجمان ہیں۔ شہباز گل اور اور عمران ریاض اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے باہر گئے۔

مزید پڑھیں :اے بی این نیوزکاپروگرام’’ڈبیٹ ایٹ 8 ‘‘اینکر کے تابڑ توڑ سوالات،جوابات نہ ہو نے پر فیاض الحسن شو چھوڑ کر چلے گئے

متعلقہ خبریں