اہم خبریں

اے بی این نیوزکاپروگرام’’ڈبیٹ ایٹ 8 ‘‘اینکر کے تابڑ توڑ سوالات،جوابات نہ ہو نے پر فیاض الحسن شو چھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز )فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اندرونی طورپرٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔ پی ٹی آئی اپنی آخری ہچکیاں لیتےہوئےنظرآرہی ہے۔ عیدکےبعدکوئی گرینڈالائنس بنتےہوئےنہیں دیکھ رہا۔
26ویں آئینی ترمیم آنے کےبعدحکومت کاکنٹرول مضبوط ہوگیا۔ عیدکےبعد27ویں آئینی ترمیم آرہی ہے۔ وہ اے بی این کےپروگرام’’ڈبیٹ @8میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
26ویں آئینی ترمیم میں جوکمی رہ گئی ہےاس کوپوراکیاجائےگا۔
پچھلے2سال سےریاست پاکستان کیخلاف تحریک چلائی گئی۔ 9مئی کوفوج اورریاست کیخلاف فسادکیاگیا۔ یاسمین راشد9مئی کوحملہ کرنےکی ترغیب دےرہی تھیں۔ 9مئی کےکیسزکی آج بھی پیشیاں بھگت رہاہوں۔
برطانیہ میں فساد پیداکرنےکی کوشش ہوئی حکومت نےکارروائی کی۔ امریکانےبھی ریاست مخالف اقدامات کرنےپرسخت قانون نافذ کیا۔ ریاست کی رٹ کوکہیں بھی چیلنج نہیں کیاجاتا۔
فیاض الحسن چوہان کی اینکرقمبرزیدی سےبدتمیزی،شوچھوڑ کرچلےگئے۔

مزید پڑھیں :رمضان المبارک میں چینی،انڈے،آٹا،کپڑے،گڑ،سگریٹ ،چاول مہنگے

متعلقہ خبریں