اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر احتجاجی مظاہرے ۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد ۔ مظاہرین آزادی کشمیر کے حق اور بھارتی فوجی قبضے کیخلاف شدید نعرے بازی۔ دارالحکومت میں پاک فوج کے زیر اہتمام یادگار شہدا میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ۔
پاک فوج کے چوک وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ۔ کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کے لئے ہے۔ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حق خودارادیت کے ذریعے کشمیری اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں :نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا















