مری (اے بی این نیوز)پرامن گرینڈ جرگہ کے شرکاء کیخلاف 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری، انجمن تاجران مری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جرگہ کیخلاف مقدمات کا اندراج ناقابل قبول ہے،
گرینڈ جرگہ کے شرکاء کے خلاف 4 ایف آئی آر منظر عام پر آگئیں،کوٹلی ستیاں اور تھانہ مری میں دو نئی ایف آئی آرز کٹ گئیں۔راجہ طفیل اخلاق، مرتضی ستی، لطاسب ستی، سردار سلیم، کرنل(ر) سعید، ہمایوں مرتضی، عاطف مرتضی مقدمات میں نامزد سعادت مرتضی، ضیا اللہ عباسی،قمر عباسی، کامران عباسی،اخلاق ستی، صفدر زمان، شکیل ستی بھی نامزد،عمر ستی، خرم زمان، شمس الدین عباسی، شجاع عباسی، ادیب عباسی،سعد جمیل، قصد ستی ، فیضان ستی کو بھی نامزد کر دیا گیا جبکہ 30 سے زائد نامعلوم افراد کے مختلف تھانوں میں مقدمے درج۔
دہشتگردی دفعات 7ATA سمیت متعدد دفعات مقدمات میں شامل کی گئیں۔ چار مقدمات میں 29 نامزد اور 35 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا، پولیس نے مقدمات میں ایسے افراد کو بھی نامزد کر دیا جو گرینڈ جرگے میں موجود ہی نہیں تھے ۔
متحدہ ایکشن کمیٹی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور مذمت جاری ۔مری ایکشن کمیٹی نے مال روڈ پر احتجاجی واک کا اعلان کر دیا،مری ایکشن کمیٹی ممبران نے کہا کہ انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوںسے ڈرنے والے نہیں، اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے















