اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کا قومی ایئرلائن کا شعبہ انجینئرنگ 6.5 بلین روپوں میں پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، مذکورہ پلان کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس (PEC) کی مالیت 6.5 ارب روپے ہے جس میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلقہ واجبات کے 4 ارب روپے بھی شامل ہیں۔
پاک فضائیہ اس شعبے کو خریدنے کی مد میں حکومت کو آئندہ 5 برسوں میں 2.5 ارب روپے نقد ادا کرنا ہوں گے۔پاک فضائیہ آئندہ دس برس میں ریٹائرڈ ہونیوالے 259 ملازمین کی پنشن اور پروویڈنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب روپے کے واجبات بھی ادا کرے گی۔
اسی طرح موجودہ 251 ملازمین کی تخمینہ شدہ پنشن اور پروویڈنٹ فنڈ کی واجبات میں بھی مزید 1.1 ارب روپے بھی پاک فضائیہ کے ذمے ہوں گے۔