اہم خبریں

رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہر کی پیشگوئی ،کہاں کہاں برفباری کے امکانات ،جانئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )محکمہ موسمیاتکے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہر کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

07 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی میں داخل ہونے کی پیشگوئی ۔ 08 سے 14 دسمبر کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی لہر کا امکان ۔ سردی کی لہر کے زیر اثر دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔

میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں موسم سرد اور تیز ہوائوں کا امکان ہے۔ 7 سے 11 دسمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، استور، غذر، گلگت، ہنزد، اسکردو، وادی نیلم میں بارش متوقع ہے۔

مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، حویلیاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ 7 سے 8 دسمبر کے دوران مری گلیات و اسلام آباد راولپنڈی جہلم، چکوال ، سیالکوٹ، حافظ آباد بارشوں کی پیشگوئی ۔
گوجر انوالہ لاہور، سرگودھا، خوشاب فیصل آباد اور جھنگ میں تیز رفتار اور گرج چک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم کا مولانا فضل الرحمان سےٹیلی فونک رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سنے، ترجمان جے یوآئی

متعلقہ خبریں