اسلام آباد(اے بی این نیوز ) کیپسیٹی پیمنٹ کم کرنے کےلئے حکومت کا پیکج کا اعلان ۔ پاور ڈویژن کے مطابق زیادہ بجلی جلائیں زیادہ سستی بجلی حاصل کریں۔
بجلی صارفین کےلیے پاور ڈویژن کا بجلی سہولت پیکج دسمبر سے شروع ہوگا۔
دسمبر سے جنوری تک استعمال ہونیوالی بجلی اگر گزشتہ سال کے ان مہینوں سے زیادہ ہو تو ریلیف ملے گا۔ جتنے زیادہ یونٹ استعمال ہونگے ان پر 26 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔
اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا۔
پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری2025 کیلئے ہوگا۔ پیکج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔
مزید پڑھیں:پولیس مقابلہ،کچے کا ڈاکو شاہد لنڈ مارا گیا،سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی