اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم نے عطا آباد جھیل سے پن بجلی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم نےغذرمیں سیلاب متاثرین کیلئےبوبرماڈل ویلج کاافتتاح کیا۔
وزیراعظم نے2022کےسیلاب متاثرین میں گھروں کےملکیتی کاغذات تقسیم کیے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر62گھروں کی تعمیرمکمل کی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غذرمیں10کنال اراضی پرماڈل ویلج بنایاگیاہے۔ شمسی توانائی کامنصوبہ ایک سال کےاندرمکمل کرلیاجائےگا۔
گلگت بلتستان کیلئے100میگاواٹ کاشمسی توانائی کامنصوبہ لگایاجائےگا۔ منصوبےسےگلگت بلتستان میں بجلی کی دستیابی بہترہوگی۔ بلتستان یونیورسٹی اورقراقرم یونیورسٹی کیلئے50،50کروڑروپےمختص کیےہیں۔
مزید پڑھیں :سرکاری و نجی دفاتر کا عملہ ورک فرام ہوم، سرکاری میٹنگز آن لائن کرنے کا فیصلہ