لاہور(نیوزدیسک)پنجاب حکومت کا سرکاری ونجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فراہم ہوم کرنے کی ہدایات جاری ،پنجاب میں بڑھتی اسموگ کی وجہ سے سرکاری و نجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فرام ہوم کرے گا ۔
صوبے میں اسموگ اورفضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان میں ہائرسکینڈری اسکول 17 نومبر تک بند کردیئے گئے۔ اسی طرح سرکاری اورنجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ سرکاری میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی۔ لاہور میں آج ائرکوالٹی انڈکس ایک ہزار سے اوپر ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت رہے گی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ سرکاری اورنجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کریگا۔ تمام سرکاری میٹنگز اب زوم پر ہوں گی۔ اسموگ کے تدارک کے لیے تمام محکموں کو اہداف دہیے دیے گئے ہیں۔ ادارہ تحفظ ماحولیات کے آفس میں اسموگ وار روم قائم کیا گیا ہے جہاں فضائی آلودگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف نے گزشتہ برس گلے کی سرجری کروائی تھی تاہم 6 ماہ قبل دوبارہ انفیکشن پیدا ہوا، وہ آج جنیوا پہنچیں گی، جہاں ان کے معالج علاج کریں گے اور پھر 12 نومبر کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف واپس پاکستان آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے طبیعت کی خرابی کے باوجود پنجاب کے عوام کی خدمت جاری رکھی۔ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ اسموگ کی وجہ سے لندن گئی ہیں۔
بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز میں اضافہ پاکستان کا نام انٹرنیشنل ڈیٹابیس میں شامل