اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا اقدام،3200 صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحافی برادری کے لیے اقدام، 3 ہزار 200 صحافیوں کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور پلاٹوں کی فراہمی کے لیے جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ صحافیوں پر پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہے، یہ ان کا حق ہے۔

تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹ دیئے جائیں گے۔وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب اور لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں دو سے تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ کے استعمال ہونے کا انکشاف

متعلقہ خبریں