اہم خبریں

عدالت کا 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کو 4 ہفتوں میں دوبارہ منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یہ حکم ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے پوچھا کہ ان کا کیا کردار ہے اور تحقیقات کی صورتحال کیا ہے، جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ ایک رکن نے میسجز حذف کیے تھے، جنہیں ریکور کر لیا گیا ہے، اور 4 افراد کے نام پرووژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

پچھلی سماعت میں عدالت نے کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا، جس پر پوچھا گیا کہ کمیٹی نے کیا اقدامات کیے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن، شیریں ناریجو، نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ کچھ طلبہ نے امتحان کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کی، جبکہ تحقیقات میں امتحان کے نظام میں خامیاں پائی گئیں، اور 42 افراد اس میں شامل تھے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا پرچہ لیک ہوا، جس پر شیریں ناریجو نے بتایا کہ واٹس ایپ پر جوابات اور سوالات موجود تھے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ فرانزک تجزیہ جاری ہے اور مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ عدالت کسی کے حق کو متاثر نہیں ہونے دے گی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دے دیا ہے اور تفصیلی فیصلہ بعد میں سنانے کا وعدہ کیا۔

شاہد اشرف تارڑ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشیر برائے خصوصی اقدامات مقرر

متعلقہ خبریں