اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی0) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث توشہ خانہ ٹو کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی کر دی گئی اور فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی دو روز قبل ملتوی کر دی گئی تھی۔ سیکیورٹی وجوہات کے باعث گزشتہ سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آج دبئی سے لندن روانہ ہونگے