راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی 26 اکتوبر کو ختم کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ہٹائی گئی تھی تاہم اس میں دوبارہ توسیع کردی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر پابندی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی قید کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی پابندی کے دوران آئینی ترامیم کا معاملہ بھی گردش کرتا رہا اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان تک نہیں پہنچ سکے۔
بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے وفد کو پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی اجازت دی گئی اور انہوں نے آئینی ترامیم پر مشاورت کی۔دوسری جانب جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں سمیت تمام یدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی۔ حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملاقاتوں پر پابندی کو درست قرار دیا تھا۔اس حوالے سے دلیل دی گئی کہ فرضی مشقوں کی وجہ سے جیلوں کے دورے ممنوع ہیں۔