اہم خبریں

بشریٰ بی بی کو عدالت نےضمانت پررہاکیاہمیں کوئی مسئلہ نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی عدالتی معاملہ ہے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ عدالت نےضمانت پررہاکیاہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔
ضمانت ہونےسےکیس کی صحت پرکوئی اثرنہیں پڑتا۔ میرےخیال میں توشہ خانہ کیس پراس سےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔ میرےعلم میں نہیں کہ شاہ محمودقریشی باہرآرہےہیں۔ ہمارازین قریشی سےکوئی رابطہ نہیں کوئی کہہ رہاہےتووہ غلط ہے۔
زین قریشی سےکوئی رابطہ ہوتاتوضروربات سامنےآجاتی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
کبھی ہم پرالزام لگایاجاتاہے کہ4لوگوں کواپنےساتھ ملا یا۔ مولانافضل الرحمان کاآئینی ترامیم پاس کرانےمیں اہم کردارتھا۔ مولانافضل الرحمان پاکستان کی سیاست کیلئےقیمتی اثاثہ ہیں۔
عدلیہ ہمیشہ اپنےفیصلوں کےذریعےبات کرتی ہے۔ بدقسمتی سےہماری عدلیہ پرسیاسی رنگ چڑھ گیاتھا۔ سیاستدانوں کودست وگریباں ہونےکےبجائےترامیم پراتفاق کرناچاہیے۔
کسی سینئرجج کےبارےمیں بات کرنامناسب نہیں سمجھتا۔ امریکاسمیت دیگرممالک میں ججزکی تقرری کاطریقہ کارہے۔ کل ہم نہیں ہونگے کوئی اورپارٹی بھی ججزکی تقرری ایسےہی کرےگی۔ میرےخیال میں27ویں آئینی ترامیم آنی چاہیے۔
26ویں آئینی ترامیم کیلئےپی ٹی آئی راضی ہوگئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے26ویں آئینی ترامیم پراتفاق نہیں کیا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےبرےحالات میں عدالت کی ساکھ کوبرقراررہا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےہم سےکبھی ایکسٹینشن نہیں مانگی۔

زرتاج گل نے کہا ہے کہ بشری ٰ بی بی کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں۔ تحریک انصاف کی خواتین قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے اورجعلی مقدمات بنائےگئے۔
بانی پی ٹی آئی نےملک کاکوئی قانون نہیں توڑا۔ بشریٰ بی بی کو بہت دیرسےانصاف ملاپہلےمل جاناچاہیےتھا۔ ہمارے14سوکےقریب ورکرزپابندسلاسل ہیں۔ ہمارےایم این ایزکوزبردستی اٹھاکردباؤ ڈالاگیا۔ جعلی حکومت ہمارے کارکنوں کیساتھ فسطائیت کررہی ہے۔
میرالیڈرکہتاہےآپ کےضمیرکی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ حکومت نےآئینی ترامیم لاکرعدلیہ کےپرکاٹنےکی کوشش کی۔

مزید پڑھیں :بلو چستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کے سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو گرفتار

متعلقہ خبریں