اسلام آباد ( اے بی این نیوز)نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری 26اکتوبر کو دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر آصف زرداری نامزد چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے حلف لیں گے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کے مہمانوں کی فہرست بھی بھجوا دی۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم ،وزرائے اعلیٰ اور گورنر ز شریک ہوں گے۔
دوست ممالک سمیت مختلف ممالک کےسفیر اور ہائی کمشنرز بھی شریک ہوں گے۔ تقریب حلف برداری میں سینیٹ اور قومی اسمبلی ارکان کو مدعو کیا گیا۔
مزید پڑھیں :بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، جانئے نیپرا نے بجلی فی یونٹ کتنی سستی کر دی