اسلام آباد ( اے بی این نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹس اور دو بل بھی پیش کئے جائیں گے۔
بجلی کے صارفین سے وصول کئے جانے والے نرخوں سے متعلقہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
پلاسٹک کی بوتلوں کی غیر مناسب تلفی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اجلاس میں عطائے شہریت ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔
پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹس منصورآئینی بینچ کےسربراہ نہیں ہوں گے،راناثنااللہ