اہم خبریں

پاکستان میں شمالی کوریااوربرماجیسےماحول بنایاجارہاہے، عمر ایوب

کراچی (اے بی این نیوز    ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں ملوث کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ہمارے وکلا عدالت میں موجود ہیں ،جج صاحب غائب ہیں۔
ہمارے 5ایم این ایز کو اغوا کرکے ووٹ لیا گیا۔ پارلیمان کی کمیٹی کو بھی نہیں معلوم تھا مسودے میں کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طریقے سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی۔
پاکستان میں شمالی کوریااوربرماجیسےماحول بنایاجارہاہے۔

ان حالات میں ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئےگی۔ بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنماجیل میں قید ہیں۔ آئین کی سربلندی تک ہماری جنگ جاری رہےگی۔ جس طریقے سے آئین سازی ہوئی ،مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :100 انڈیکس 378 پوائنٹس اضافے کے بعد86844 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

متعلقہ خبریں