اسلام آباد (اے بی این نیوز )عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل ساڑھے 10 بجے ذاتی طور پر طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکمنامہ کے مطابق وکلا کے مطابق عدالت کے 6 ستمبر کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس د یئے کہ درخواست سماعت کیلئے منظور اور فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔
خصوصی میسنجر کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی آگاہ کریں۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی ،انگلینڈ سے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان