قازان (اے بی این نیوز )روس کے شہر قازان میں برکس سمٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،جاری اعلامیہ کے مطابق :مشرق وسطیٰ ،افریقہ میں جاری کشیدگی پر شدید تحفظات ہیں،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
عالمی معیشت پر غیرقانونی پابندیاں تشویشناک ہیں۔ قازان روس یوکرین تنازع کو پرامن مذاکرات سے حل ہونا چاہیے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی روس صدر پیوٹن سے ملاقات۔ روسی صدر نے کہا کہ
ہم جلد تعاون کے وسیع معاہدوں پر دستخط کرینگے،ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور روس ملکر امریکی پابندیوں کا توڑ نکالیں گے۔ برکس اجلاس کے موقع پر روسی اور ایرانی صدور کے درمیان پہلی ملاقات دونوں ممالک کا جلد جامع معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان
مزید پڑھیں :نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی متحرک،عدالتی اسٹاف کو بریفنگ کیلئے بلا لیا