اہم خبریں

صبح سب سے پہلے پی ٹی آئی عدالت میں ترمیم کا فائدہ لینے پہنچ گئی، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کوئی بھی آئے ہمارایہ مقصد نہیں تھا۔ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا کہ وہ آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
صبح سب سے پہلے پی ٹی آئی عدالت میں ترمیم کا فائدہ لینے پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی نے عدالت میں جا کر کہا ترمیم کے بعد یہ عدالت نہیں سن سکتی۔
ادھر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری تھی۔ پورے وثوق کیساتھ کہہ رہا ہوں کہ چیف جسٹس کون ہوگا،حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتا۔
فیصل واوڈا کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کروں گا۔
بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کی حمایت کرنیوالی جماعتوں کے نام لیے۔ قیاس آرائیاں بنیادی طورپر عدلیہ کی طرف سے آئیں۔ یہ قیاس آرئی عدلیہ کی طرف سے آئی کہ وی ول ٹیک کیئر آف گورنمنٹ۔
کوئی شک نہیں کہ بلاول نے بہت محنت کی ہے۔
پاکستان کی سیاست میں اختر مینگل اور ان کے بزرگوں کا بڑا نام ہے۔ جس طرح سے اختر مینگل بات کررہے تھے ایسی کوئی بات نہیں۔ جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا وہ کبھی بھی ان کیساتھ نہیں تھے۔
سمجھتا ہوں جب پارٹی کے لوگ آپ کے کنٹرول میں نہ رہیں تو پھر یہ گلہ بنتا ہے۔ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری تھی۔

مزید پڑھیں :پہلے بھی لوگوں کو توڑا گیا ، اس بار تھرڈ ڈگری استعمال کی گئی،بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں