اہم خبریں

پہلے بھی لوگوں کو توڑا گیا ، اس بار تھرڈ ڈگری استعمال کی گئی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس میں عام ورکر ٹکٹ ہولڈرز ہیں۔ جس طرح سے پریشر ڈالا گیا لوگوں کو اٹھایا گیا ،زدوکوب کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
پہلے بھی لوگوں کو توڑا گیا ، اس بار تھرڈ ڈگری استعمال کی گئی۔ ہم نے ٹکٹ اچھے لوگوں کو دیے تھے۔ جب تک فل ہاؤس مکمل نہ ہو ترمیم پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی۔ مبارک زیب پی ٹی آئی کے ووٹس سے کامیاب ہوا۔
5ارکان جنہوں نے ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا ،پی ٹی آئی کے ووٹ پر کامیاب ہوئے۔ عدلیہ کو آزاد رکھا جائے۔ یہ ترمیم غیر آئینی ہے۔ ہم اپنے لوگوں کا احتساب ضرور کریں گے۔
کمیٹی کے نام ہم آج ہی فائنل کریں گے،بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر کسی ایک رکن نے شکایت نہیں کی کہ اسے اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں :26 ویں‌آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے فی رکن اسمبلی 2 ارب روپے تک کی بولی لگائی گئی، صاحبزادہ حامد رضا کا انکشاف

متعلقہ خبریں