اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے فارم ہاؤس کے قریب دھماکہ،2 ایف سی اہلکار زخمی

ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے فارم ہاؤس کے قریب فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پر دھماکا ہوا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ ہتھلہ کے قریب ایف سی کے قافلے پر دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا۔

دھماکا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ہوا۔دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ سڑک کی تبدیلی کے دوران پیش آیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس: عدالت نے ای سی پی کو حتمی فیصلے سے روک دیا

متعلقہ خبریں