اہم خبریں

بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ،حب اور پشین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)بلوچستان کے تین اضلاع حب ، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، پولنگ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ضلع حب 1 میونسپل کارپوریشن اور 3 میونسپل کمیٹیوں دُریجی، وندر، گڈانی اور ضلع کونسل حب پر مشتمل ہے۔ضلعے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے۔ضلع حب میں کُل 138 وارڈز میں سے 32 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، 2وارڈ زپر امیدواروں کی وفات کے باعث انتخاب ملتوی ہوئے۔ضلع لسبیلہ کےکُل146 وارڈز میں سے 27 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے لسبیلہ میں 130 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے لیے حب میں 124 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں