اہم خبریں

ایچ نائن اتوار بازار کو پلاسٹک بیگ فری قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز )ایچ نائن اتوار بازار پلاسٹک بیگ فری قرار۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی پلاسٹک بیگ کے خلاف مہم میں بڑی کامیابی ۔ شہرکے مصروف ترین ایچ نائن اتوار بازار پلاسٹک بیگز کا مکمل خاتمہ ہو گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی جانب سے بازار کا دورہ۔ بازار انتظامیہ نے اے سی کو بریفنگ دیتے ہو بتایا کہ بازار سے پلاسٹک بیگز کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا گیا۔ عرفان میمن نے کہا کہ
ضلعی انتظامیہ کا ٹارگٹ ہے شہر بھر کو پلاسٹک بیگ فری کیا جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔ شہری پلاسٹک بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں :آئین پر عملدرآمد نہیں گا تو ہم عدم استحکام کا شکار ہوں گے،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں