لاہور( نیوز ڈیسک )صوبہ پنجاب سے ڈینگی کے کم از کم 86 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک کیس لاہور سے رپورٹ کیا گیا۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1044 ہوگئی۔راولپنڈی میں ڈینگی کے 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ تعداد میں سب سے زیادہ ہے۔
گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی سے ڈینگی کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، قصور، چکوال اور ساہیوال سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار 22 ستمبر 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت