اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وفا قی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور نواز شریف نے پوری کوشش کی بل پاس ہو جائے۔ آئینی ترامیم کرنے کیلئے پہلے پارلیمنٹ میں پیش ہوتا ہے تاکہ بحث ہو۔
زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا آئینی ترامیم ہیں کیا۔ اسے میں حکومت کوشش کر رہی ہے ایک ادارے پر حملہ آور ہو جائے۔ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہ اے بی ایننیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بلاول بھٹو حکومت کے اتحادی ہیں اور کہتے ہیں انہیں بھی مکمل مسودے کا علم نہیں تھا۔ لوگوں کے احساسات خطرنا ک ہوتے جارہے ہیں ۔ حکومت کچھ ججوں سے نالاں ہیں۔
ایک شخص کو نوازنے کیلئے پوری عدالت ہی الگ بنا لیں۔
اعظم نذیر تارڑ جب اپنےعہدے سے الگ ہونگے تو سب کچھ بتائیں گے کہ کیا ہوا تھا۔ فیصل واوڈا نے ٹھیک ہی کہا ہے حکومت نکمی اور نااہل ہے۔ آئین اجازت دیتا ہے جلسہ کریں ،لیکن حکومت فسطائیت کر رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے آج واضح طور کہا کہ آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بڑی دانشمندی سے کام لیا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی، کیس کون سنے گا، کل فیصلہ سنا یا جائے گا