اہم خبریں

ملک کے بڑے حصے میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، کچھ علاقوں میں بجلی بحال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے بڑے حصے میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہے، وزير توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ رات تک ملک بھر میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔بریک ڈاؤن کوکئی گھنٹے گزرنے کے بعد وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا آج رات بجلی بحال کردیں گے مگر یہ سب کیوں ہوا ابھی تک کچھ واضح نہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔بریک ڈاؤن کے ڈیڑھ گھنٹے بعد اسلام آباد اور پشاور میں جزوی طور پر دو گھنٹے تک بجلی بحال ہوئی مگر سسٹم پھر بیٹھ گیا، شام سے راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور جہلم سمیت ملک کے بعض علاقوں میں جزوی طور پر بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔سارا دن جاری رہنے والے بجلی بریک ڈاؤن نے کاروبار زندگی کو بری طرح متاثر کیا، ملک بھر میں بجلی کی مکمل بحالی کب تک ہوگی، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا جا رہا۔

متعلقہ خبریں