لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جس عمران خان نے ہماری حکومت ختم کرنا تھی، وہ اپنی حکومت ختم کرچکا ہے۔عمران خان کے جیل جانے کا وقت قریب آرہا ہے، اسے حساب دینا ہوگا، مریم نواز کو صرف اس بات کی سزا دی گئی کہ وہ نواز شریف کی بیٹی ہے۔گکھڑ منڈی میں کارکنوں سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ آج عمران خان کی حکومت نہیں ہے جبکہ وفاق میں ہماری حکومت اب بھی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جیل جانے کا وقت قریب آرہا ہے، اسے حساب دینا ہوگا، مریم نواز کو صرف اس بات کی سزا دی گئی کہ وہ نواز شریف کی بیٹی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمارے ترقیاتی فنڈز روک کر گجرات لے جائے گئے، منڈی بہاؤ الدین میں 20 ارب روپے کے فنڈز دیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں، انتخابات اب قریب ہیں، عمران خان لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ سے گزرا تو سب سے زیادہ زور گکھڑ منڈی میں لگایا گیا۔عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آپ نے جھوٹے مقدمات درج کیے، میں دہشت گردی کا مقدمہ بھی بھگت کر آیا ہوں، پرویز الہٰی خاندان پر میرے بزرگوں کے بہت احسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پتا چلا ہے کہ وزیر آباد کیس میں میرا اور رانا ثناء اللّٰہ کا نام چالان میں ڈالا گیا ہے، انہوں نے آج چالان جمع کرانے کی کوشش کی لیکن وہ جمع نہیں ہوا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کیوں کہ چالان پر جے آئی ٹی کے پورے ممبران کے دستخط نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز 28 تاریخ کو پاکستان آ رہی ہیں، ابھی واپسی کی تاریخ آئی ہے اور زمان پارک میں اُس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ کہتے ہو امریکا نے سازش کی کیا امریکا اتنا فارغ ہے تمہارے خلاف سازش کرے۔















