اہم خبریں

ترامیم کے حوالے سے حکومت کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا،فیصل چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) فیصل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا ایک مثبت کردار ہیں۔ وزیرقانون نے رات کو کہا کہ مجھے ڈرافٹ ملا ہے۔
ترامیم کا مسودہ سب کے سامنے رکھنا چاہیے۔
ترامیم کے حوالے سے حکومت کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بنیادی موقف تھا کہ موجودہ حکومتی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔
حکومت کو اس وقت سپریم کورٹ کے فیصلے پسند نہیں آرہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عدلیہ پر حملے کیے۔ سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن کو ساتھ رکھنا جمہوریت کا حسن ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کریں گے۔ نمبرز پورے ہوں گے تو کوئی بل پاس ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کے حوالے سے وقت مانگا ہے۔ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں۔
1973میں بھی ذوالفقار علی بھٹو نے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے آئین بنایا تھا۔ ہم نے بھی کہا تھا جو مسودہ تیار ہوا ہے وہ اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ تمام اداروں کو حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے۔
اگر مولانا فضل الرحمان کو مسودہ نہیں ملا تھا تو اس کو ایکسٹینشن کا پتہ کیسے چلا۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

متعلقہ خبریں