اہم خبریں

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ

مجوزہ آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ مجوزہ آئینی ترمیم کو اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کیخلاف قرار دیا جائے۔ وفاقی حکومت کو آئینی ترمیم سے روکا جائے۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روکا جائے۔ پارلیمنٹ اگر آئینی ترمیم کرلے تو صدر مملکت کو دستخط کرنے سے روکا جائے۔ مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے۔ عدالت پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیار کو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹیمپرنگ نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیں :منکی پاکس اسلام آباد پہنچ گیا،مریض پمز ہسپتال کےآ ئیسو لیشن وارڈ میں داخل

متعلقہ خبریں