پشاور ( اے بی این نیوز ) و زیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 21ستمبر کو لاہورمیں مینار پاکستان کے مقام پرجلسہ ہورہاہے۔ جلسے کامقصد حقیقی آزادی ہے۔
ہمارے آباواجدادنے مالی اور جانی قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا۔
آج وہ وقت آگیا ہے کہ ہم مافیا اورمینڈیٹ چوروں سے حقیقی آزادی لے۔ آپ سب نے نکلنا ہے، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ مینڈیٹ چور حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔ انشااللہ مینار پاکستان پہنچ کر ہم جلسہ کریں گے۔
مزید پڑھیں :جو مرضی ہو جائے قوم لاہور کے جلسے کے لیے نکلے،21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے،عمران خان