اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مولانا فضل الرحمن نے دو ٹوک انداز میں حکومت کو بتا دیا ہے کہ وہ ججز کی مدت ملازمت میں توسیح کے حوالے سے حکومت کا قطعی طور پر ساتھ نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ ججز کی عمر میں توسیع نہیں ہونا چاہیے نیز آج رات کسی وقت بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی فضل الرحمن سے ملاقات ہو سکتی ہے ادھر دوسری جانب حکومت نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات کو دور کر دیا ہے لیکن ابھی تک مولانا فضل الرحمن کسی جانب سے کلیئر نہیں ہیں انہوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ دیکھتے جائیں آگے آگے کیا ہوتا ہے اسی وجہ سے انہوں نے دوبارہ کہا کہ وہ ججز کی عمر میں توسیع کے حوالے سے حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے















