اہم خبریں

بجلی بندش کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک دن میں کروڑوں ڈالر کا نقصان

کراچی(نیوزڈیسک)بجلی کے بریک ڈاؤن سے پورے ملک کا نظام بیٹھ گیا ہے۔ گھروں میں پانی کی موٹریں بند ہوگئیں جبکہ اسپتالوں میں آپریشنز ملتوی ہوگئے۔سیکٹری ایپٹما شاہد ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کے بندش سے ٹیکسٹائل سیکٹرکی پیداوار بھی بُری طرمتاثر ہوا ہے اور صرف ایک ہی دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کے آرڈرز متاثر ہوئے۔دوسری جانب مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہیں، کئی موبائل فون کمپنیوں کے سگنل نہ آنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ بریک ڈاؤن کے باعث ٹیلی کام کمپنیز کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں