اہم خبریں

لندن میں نواز شریف سے ننھے پرستاروں کی ملاقات کی ویڈیو جاری

لندن(نیوزدیسک)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے ننھے پرستاروں نے ملاقات کی ہے اور شرٹ پر آٹو گراف بھی لئے ۔پیر کو مسلم لیگ(ن) کی رہنما حناپرویزبٹ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیوشیئر کی جس میں نوازشریف کو دو ننھے پرستاروں کی شرٹ اور کلائی پر آٹوگراف دیتے ہوئے دکھاگیا ،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں، بعد ازاں ننھے پرستاروں نےنوازشریف اور مریم نوازکے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔حناپرویزبٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ خوش قسمت بچے بہت قیمتی آٹوگرافس لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں