اہم خبریں

بلاول بھٹو کی باتوں سے کوئی اختلاف نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے میثاقِ معیشت پر دستخط کیے تھے۔ ہمارے رابطے اور اختلافات رہے مگر 90 کی دہائی کی تلخی کی طرف نہیں گئے، بلاول بھٹوزرداری کی باتوں سے کوئی اختلاف نہیں۔قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی قید میں رہے.

آصف زرداری اور فریال تالپر کو بھی قید میں رکھا گیا، آصف زرداری نے11 سال جیل کاٹی، ہمارے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے تھے۔خواجہ آصف نے مزیدکہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو نواز شریف اور آصف زرداری کی قید کو بھی یاد کیا کریں۔ اپوزیشن احتجاج کرے مگر ریڈ لائن کراس نہ کرے، اسپیکر صاحب کوئی راستہ نکالیں کہ ایوان کو فعال کیا جائے، باہر کی تلخی چلتی رہے گی۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کے تمام گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری

متعلقہ خبریں