اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے تحریک انصاف کے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیےہیں۔پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے اسپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔
تحریک انصاف کےوفد میں بیرسٹر گوہر داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے۔بیرسٹر گوہر خان نےاسپیکر ایاز صادق سے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا لیکن تاحال گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، تحریری حکم نامے کے لئے آئے ہیں۔
بعدازاںپی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے۔
مزید پڑھیں :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا