لاہور (نیوزڈیسک)ڈیفنس میں نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کیس میں پولیس نے مزید 7 افراد کو شامل تفتیش کر لیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کے کیس میں پولیس نے مزید 7 افراد کو شامل تفتیش کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد نے پہلے 3 لڑکیوں کو نامزد کروایا تھا، اب مزید 7 افراد کا نام ڈالا گیا ہے، اور تمام نامزد افراد شامل تفتیش ہو چکے ہیں، مزید نامزد کیےجانے والوں میں اسکول انتظامیہ اور فوٹیج بنانے والے شامل ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوٹیج میں تشدد کرنے والی لڑکیاں عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہوئیں، اور سب نے پولیس کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ تشدد کیس میں انکوائری ٹیم بھی تشکیل دی گئی جس نےتاحال اپنی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔















