اہم خبریں

سانحہ وزیرآباد، وفاقی حکومت نے بھی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان پر حملے کی تفتیش کے لیے وفاقی حکومت نے بھی جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس میں ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔پیر کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔آئی جی ریلوے پولیس پاکستان راؤ سردار علی خان کو جے آئی ٹی کا کنونئیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈی آئی جی کامران عادل سمیت، انٹیلی جنس بیورو، انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ جے آئی ٹی وزیر آباد میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں