اہم خبریں

ہم جمہوریت اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، راناثنااللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ 2018الیکشن میں آرٹی ایس بٹھاکر مسلم لیگ (ن) کا حق چینا گیا۔ 2018میں ہم نے ملک کی خاطر اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دی۔
وزیراعظم نے 3مرتبہ اسمبلی کی فلور پر مذاکرات کی دعوت دی۔ ہمیشہ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جواب نہیں میں آیا،ہم جمہوریت اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ محمو د اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان سے بات ہوتی رہتی ہیں۔
پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو کوئی مینڈیٹ نہیں دیا۔ محمود خان اچکزئی دل سے مذاکرات کا راستہ کھولنا چاہتے ہیں۔ محمودخان اچکزئی سے 3بار ملاقات ہوئی ،فون پر بھی بات ہوئی۔
محمود خان اچکزئی نے بلوچستان کے مسئلے پر بات کرنے کا کہا۔

مزید پڑھیں :اے بی این نیوز کی خبر پر ایکشن ،این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں