اہم خبریں

اے بی این نیوز کی خبر پر ایکشن ،این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) اے بی این نیوز کی خبر پر ایکشن ۔ حکومت کا این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق
این جی اوز کے فنڈنگ معاملات سے متعلق حساس اداروں کی شکایات پر ریگولیٹ کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے۔
این جی اوز کی فنڈنگ کے معاملات کو شفاف بنانے کیلئے بین الوزارتی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیٹی ممبران میں وفاقی سیکرٹری لیول کے افسران شامل ہوں گے۔
وزارت قانون، خارجہ، اقتصادی امور، داخلہ اورخزانہ کے وفاقی سیکرٹری کمیٹی ممبران ہونگے۔ کمیٹی بین الاقوامی اور مقامی این جی آوز کے فنڈنگ چینلز کا جائزہ لےگی ۔

مزید پڑھیں :سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور ،رہائی کا حکم

متعلقہ خبریں